بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے پر ماہانہ کتنے اخراجات کیے جا رہےہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے پر ماہانہ کتنے اخراجات کیے جا رہےہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں لاہور ( خصوصی رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے پر ماہانہ کتنے اخراجات کیے جا رہےہیں ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے عید کے بعد16اپریل کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی پر جیل میں 12 لاکھ خرچ آ رہا ہے،ان کیلئے 7 سیل مختص،14 سیکیورٹی اہلکار تعینات، کھانا ایک سپیشل کچن سے جاتا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں پر5لاکھ خرچہ آیا۔ "جنگ " کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس بندے کی جانب سے پٹیشن کر دی جاتی، جبکہ اسے اس کی ضرورت ہی نہیں ہوتی،شاہ سے زیادہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں ہوتی،یہ ایک بڑا اہم معاملہ ہے، ہم اس میں ہر کسی کو اجازت نہیں دے سکتے، ہم درخواست گزار افضال پاہٹ صاحب کی عزت کرتے ہیں، پورے پاکستان میں دلدار ہیں پی ٹی آئی کے، پارٹیوں میں پتا نہیں کون کون لوگ ہوتے ہیں۔ ...